ٹاؤن چیئرمین گڈاپ کی قیادت میں اسرائیلی مظالم کے احتجاج کیا گیا

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی سربراہی میں آج یوم یکجہتی فلسطین اور اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے اسرائیل تمام خوف سے بالاتر ظلم کے پہاڑ توڑے چلے جارہا ہے مسلسل گولہ بارود کی بارش سے وہاں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے تقریباً چالیس ہزار افراد شہید ہوگئے ہیں، یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز ظلم وبربریت کے خلاف آ واز بلند کرنے اور فلسطینی بہن اور بھائیوں کی خودارادیت اور جہدوجہد کی حمایت کرتے ہیں،اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کروائے جائے، اور کوئی موثر پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ اسرائیل کو ظالمانہ سلوک سے روکا جا سکے،

پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپو ر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی عوام اسر ائیل کے ناجائز ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے میں فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،

اس موقع پر میو نسپل کمشنر احمد یار، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو،کونسل ممبر عبدالستار جوکھیو، کونسل ممبر علی گبول، کونسل ممبر سنی میسح، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،   ڈائر یکٹر پے رول کاشف بلوچ، ڈپٹی ڈائر یکٹر شرجیل، چیئر مین پی ایس لعل جان نبی ودیگر بھی موجود ہیں.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں