گڈاپ میں پانی سپلائی کرنے والے ٹینکرز کو اب قابل استعمال بنایا گیا ہے: طارق عزیز بلوچ

گڈاپ میں پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر اب قابل استعمال بنایا گیا ہے: طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت پانی ہے، پانی کے بغیر انسان کے لیے زندہ رہنا ممکن نہیں ہے، انسان کے بے شمار معاملات پانی سے ہی حل ہوتے ہیں،انسان کو قدم قدم پر پانی کی ضرورت پڑتی ہے،گڈاپ ٹاؤن کا ایریا بہت وسیع ہے، اور زیادہ تر علاقہ دیہات پر مشتمل ہے، ان علاقوں میں گڈاپ ٹاؤن کے واٹر ٹینکرزسے پانی سپلائی کیا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر فعال واٹر ٹینکرز کو فعال ہونے کے بعد، آج ان تمام واٹر ٹینکرز کو نیو ٹائیرز کی فراہمی کا معائنہ کیا

سپرٹینڈنٹ انجینئر(ایم اینڈ ای) نور علی جمالی نے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے،شاہ مرید،گڈاپ،موئیدان میں پانی سپلائی کرنے والے ٹینکرز ناقابل استعمال تھے جس کو(ایم اینڈ ای) ڈیپارٹمنٹ نے بڑی محنت کے بعد کار آمد بنا دیاتھا، اور آج ان ٹینکرز کو ٹائیر کی فراہمی کا کام بھی کردیا گیا

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، سپرٹنڈ نٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری، ڈائریکٹر ریسورس واٹر مینجمنٹ افضل بلوچ،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،انچارج واٹر ٹینکرز اسلم بروہی، (اے ای ای) وسیم آرائیں، پی ایس چیئر مین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں