ساٹھ لاکھ کے فنڈ سے سیوریج لائن ڈال کر ڈسپوزل کو تبدیل کیا جارہا ہے:چیئرمین محمد یوسف

ساٹھ لاکھ کے فنڈ سے سیوریج لائن ڈال کر ڈسپوزل کو تبدیل کیا جارہا ہے۔چیئرمین محمد یوسف

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی اُمنگو پر پورا اُترنے لگے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور اُن کی ٹیم عوامی مسائل کے حل کیلئے شب و روز میدان عمل میں موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 11-B  نارتھ کراچی میں ساٹھ لاکھ کے فنڈ سے سنی پان تا نائس بیکری تک ڈالی جانے والی نئی سیوریج لائن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پریوسی چیئرمین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ سیکٹر 11-B  میں سیوریج کے حوالے سے کافی عرصے سے پریشانی تھی جس کی وجہ سیکٹر 11-B  کا سیوریج  ڈسپوزل ناگن چورنگی پرہے باوجود اس کے کہ ناگن چورنگی پر نالے کی صورتحال پہلے ہی ابتر ہے جس کی وجہ سے سیکٹر 11-B  میں سیوریج کا مسئلہ ختم نہیں ہورہا تھا،

انہوں نے کہا کہ ہمارے یوسی چیئرمین ندیم انجم کے پاس یہ درخواست آئی تھی کہ ناگن چورنگی پر سیوریج کا بہت زیادہ دباؤ ہے جس کی وجہ سے 11-B  سیکٹر میں سیوریج سسٹم فیل ہوگیا ہے اور علاقے میں گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے اور مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اور علاقے کے لوگ بے انتہا پریشان ہیں اور یہ سیوریج کا مسئلہ کافی عرصے سے موجود ہے۔جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے انجینئرز کی ٹیم کی مدد سے فیصلہ کیا کہ اس علاقے کے سیوریج کے ڈسپوزل کو تبدیل کیا جائے اور الحمد اللہ یہ کام شروع ہو گیاہے جو ایک ہفتے میں انشاء اللہ مکمل ہوجائے گا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا کہنا تھا کہ نئی سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد اہلیان 11-B  اس مشکل سے نجات حاصل کرلیں گے اور سیکٹر الیون بی کے جتنے بھی سیوریج کے مسائل ہیں وہ حل ہوجائیں گے۔جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے عوامی مفاد اور عوامی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ان کاموں کا آغاز کیا جبکہ ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ہے لیکن عوامی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم ٹاؤن کے فنڈ سے سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور الحمداللہ اس میں کامیابی حاصل ہورہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں