مولانا فضل الرحمان کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے انکار
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کے ہمرا رات گئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے ملاقات کی۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسودہ آجائے تو ہی سوچ بیچار کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان ججز کی مدت ملازمت یا تعداد بڑھانے پر حکومت کا ساتھ نہیں دینگے۔
