12ربیع الاول کے سلسلے تمام انتظامات مکمل ہیں:حاجی نواز علی بروہی

12ربیع الاول کے سلسلے تمام انتظامات مکمل ہیں:حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نےجشن آمد رسول 12 ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں منگھوپیر ٹاؤن میں جلوسوں، مسجدوں کی گزرگاہوں کی صفائی ستھرائی کے کاموں کا ہنگامی دورہ کیا

اس موقع پر  چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ وائس چیئرمین  منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف، دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ دار اویس رضا قادری، سنی تحریک کے ریحان قادری اور منگھوپیر ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کا دن ہے   انشاءاللہ ہم ربیع الاول میں کام کر کے اپنے منگھوپیر ٹاؤن کی عوام کو سہولت فراہم کریں گے۔12 ربیع الاول کے سیکیورٹی  کے حوالے سے ہماری  کل  رینجرز کے افسرانوں سے بھی میٹنگ ہوئی ہے جس میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل سیکیورٹی وتحفظ فراہم کریں گے۔

ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہم نے کاموں کا آغاز کر دیا ہے جس میں مساجدوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ بارشوں کے بعد خراب ہونے والے شاہراؤں کو جو جلوس کی گزرگاہ ہیں ان کو بلیڈ لگا کر لیول کیا جاۓ گا جبکہ جہاں جہاں پیج ورک اور کارپیٹنگ کی ضرورت ہے اس کو بھی ہم جلد مکمل کرائیں گے ہم خدمت کرنے آئے ہیں اور منگھوپیر ٹاؤن کی عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں