عید میلا د النبیؐ کے موقع پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں:گوہر علی خٹک

عید میلا د النبیؐ کے موقع پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں:گوہر علی خٹک

کراچی: چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر شاہ فیصل امجد علی پٹھان، وائس چیئرمین شاہ فیصل طارق محمود بنگش اپنے ٹاؤن افسران کے ہمراہ ہنگامی میٹنگ کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ برسات کے بعد خراب ہو نے والی شاہراہوں، روڈوں اور گلیوں کو 12 ربیع الاول سے پہلے روڈ لیولنگ اور کار پیٹنگ کر کے جشن عید میلاد النبی ؐکے جلوس کے گزر گاہوں کودرست کر لیا جائے اسی طرح مساجد کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر روشنی کا مناسب انتظامات کئے جائیں اور جو بھی اسٹریٹ لائٹس خراب ہیں ان کودرست کیا جائے اور جہاں جہاں لائٹوں کی ضرورت ہے وہاں نئی لائٹس تنصیب کی جائے تا کہ جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے علاوہ مساجد کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا جائے

اس موقع پر چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک نے کہا کہ ہم نے ربیع الاول میں عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کر نا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں

اس موقع پر ڈائریکٹر ایم اینڈ ای سلیم رضا نے بتایا کہ ہم نے دو ٹیمیں بنائی ہیں جو دن و رات مسجد وں کے اطراف اور جلوس کے گزر گاہوں میں لائٹس کی مرمت/ تنصیب میں مصروف ہیں مساجد اور جلوس کے منتظمین کی شکایت پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے، اس موقع پر XEN بی اینڈ آر مرزا شارق بیگ نے بتایا کہ ہم نے شاہ فیصل کے مختلف یوسیز میں بلیڈ ٹریکٹر کے ذریعے لیولنگ کر رہے ہیں جبکہ کئی جگہوں پر گڑہے پڑگئے تھے جس کو گیڑا ڈال کر بھرائی کی جا رہی ہے اور جہاں بھی روڈ کارپیٹنگ کی ضرورت ہے وہاں پر کارپیٹنگ کی جا رہی ہے اس کے علاوہ برسات کے دنوں میں فوجی فونڈیشن سے شمع شاپنگ سینٹرتک روڈوں کے دونو اطراف کئی دنوں تک پانی کھڑا رہتا تھاجس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں پریشانی رہتی تھی اب یہاں پر برساتی پانی کی نکاسی کیلئے 12″ قطرکی لائن ڈالی جا رہی ہے جس سے نکاسی آب میں سہولت میسر آئے گی،

ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن فرحان شبیر نے بتا یا کہ شاہ فیصل کے تمام یوسیز میں صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر ہو تی ہے جبکہ ربیع الاول میں جشن میلاد النبی ؐکے موقع پر صفائی ستھرائی کے کاموں میں مزید اور تیزی کر دی گئی ہے اور مساجد کے اطراف اور جلوس کی گز گاہوں پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے اس موقع پر شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں