ہمارا نظام تعلیم درست سمت میں ہوگا تو ہمارے بچوں میں شعور اجاگر ہوگا:نصرت اللہ

ہمارا نظام تعلیم درست سمت میں ہوگا تو ہمارے بچوں میں شعور اجاگر ہوگا:نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا مختلف علاقوں کا دورہ بارش کے بعد صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا نشبی علاقوں میں عوام کی شکایت پر ہونے والے کاموں کا معائنہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی بارش سے پہلے جن نالوں میں صفائی کا کام شروع کیا تھا ان کاموں کو بھی پائے تکمیل تک پہنچا رہے ہیں دریں اثنا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن ابن انشاء اسکول بلاک 14 میں تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین گلبرگ کا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے پربھی ہماری توجہ مرکوز ہے تعلیم کا شعبہ انتہائی اہم ہے اس سے ہمارے مستقبل کا تعلق ہے ہمارا نظام تعلیم درست سمت میں ہوگا تو ہمارے بچوں میں شعور اجاگر ہوگا ہماری کوشش ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بھی معیاری تعلیم کا نظام لے کر آئیں تاکہ سرکاری اسکول کے بچوں کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے انفراسٹرکچر  کو بھی بہتر کر رہے ہیں

چیئرمین یوسی 8 فاروق نعمت اللہ اور ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف نے مسلم گرلز دستگیر اسکول کے دورہ کیا کلاسوں کا معائنہ کیا اور بچوں سے بات کرتے ہوئے تعلیم پر توجہ دینے اور اپنے اسکول اور محلے کو صاف رکھنے کی تلقین کی اور بچوں کے ساتھ مل کر ان کے پلے گراؤنڈ سے کچرے کو صاف کر کے دس بین میں جمع کیا اور کہا کہ ہم سب مل کر کام کریں تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمینx e n  بی اینڈ آر محمد سہیل سینیٹیشن سی ایس آئی محمد عدنان اور دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں