ربیع الاوّل میں عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر کی جائیں گی:ڈاکٹر فواد احمد

ربیع الاوّل میں عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات میسر کی جائیں گی:ڈاکٹر فواد احمد

کراچی: چیئرمین گلشن اقبال  ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاوّل وہ عظیم مہینہ ہے جس میں سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئ جو تمام جہانوں کیلئے راہ ہدایت ہیں لہذا  اس ماہ میں  بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اپنا دینی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں گے ، قبل از وقت دورے کرکے مسائل کاجائزہ لے رہے ہیں تاکہ  باہمی مشاورت سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیضان مدینہ یونیورسٹی روڈ کے دورے کے دوران منتظمین سے ربیع الاول میں  انتظامات کے حوالےسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین ڈاکٹر فواداحمد نے مسجد کے اطراف کا دورہ کیا اور موقع پر ہی مسجد انتظامیہ کی نشاندہی پر بلدیاتی امور سر انجام دینے کی ہدایات دیتے رہے، چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے یقین دہانی کروائی کہ اس مرتبہ انشاء اللہ ماضی سے بہتر بلدیاتی خدمات کو سر انجام دینے کی کوشش کرینگے ، کوشاں ہیں کہ دیگر اداروں کے  کو آرڈی نیشن سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، ہمیں بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں چیلنجز درپیش ہیں مگر ہم  پرعزم ہیں کہ عوامی خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس میں دستیاب وسائل  سے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں گے

اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس غلام رسول، ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں