آئی ایم ایف نے پنجاب میں بجلی کے بلوں پر صوبائی حکومتوں کی جانب دیا گیا رلیف ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پنجاب میں بجلی کے بلوں پر صوبائی حکومتوں کی جانب دیا گیا رلیف ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں پر دی گئی 14 روپے فی یونٹ ریلیف سبسڈی 30 ستمبر تک ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے 2 ماہ کیلئے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے مطابق آئی ایم ایف کے 37 ماہ کے پروگرام کے دوران کوئی صوبائی حکومت ایسی کوئی سبسڈی نہیں دے سکے گی
رپورٹس کے مطابق صوبوں نے بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہ دینے پر اتفاق کیا ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے سبسڈی دینا ان دعوؤں کی تردید ہوتی ہے کہ صوبے بجلی پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی دوسری نئی شرط تمام صوبائی حکومت پر عائد ہوتے ہے کہ وہ کوئی ایسی پالیسی یا اقدام متعارف نہیں کرائیں گے جو 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت کئے گئے وعدوں کیخلاف ہو۔
