ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مومن آباد ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ ہے:سید زین علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  وزیر بلدیات سندھ کمشنر کراچی ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے احکامات کے مطابق ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان کی ہدایت پر اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیہی اور مومن آباد ٹاؤن کی عوام کوکسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ موسلا دھار بارش کے دوران بلدیاتی افسران کے ہمراہ مومن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں خصوصا یوسی6 فرنٹیرموڑ سڑک کا جائزہ لینے کیلئے موجود رہے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین عارف اعوان کا کہنا تھا کہ مومن آباد ٹاؤن ایک گنجان آباد ٹاؤن ہے اور پہاڑی سلسلے سے محیط ہے اور یوسی 6 نچلے حصے پر ہونے کی وجہ سے برسات کے پانی کا سارا بہاؤ اسی یوسی پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر پانی جمع ہوتا ہے اور نکاسی کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں عوام کو دوران برسات تھوڑی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے ماضی میں کئی دنوں تک یہاں پانی جمع رہتا تھا لیکن اب فوری طور پر پانی کی نکاسی کا عمل بروقت مکمل کر رہے ہیں رات کے اس پہر ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان یوسی چیئرمین یوسی4 اسد امان اللہ یوسی چئیرمین یوسی 6 صلاح الدین اور تمام یوسی چیئرمین تمام اراکین ٹاؤن کونسل اور بلدیاتی نمائندے اپنی اپنی یوسی میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں برسات کم ہوتے ہی ریلیف کے کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ برسات کے دوران میری نگرانی میں ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ سب پوری محنت اور دیانتداری سے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں مصروف عمل ہے جبکہ تمام اراکین ٹاؤن کونسل و بلدیاتی نمائندے مسلسل ٹاؤن انتظا میہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور ریلیف کے کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں ٹاؤن چیئرمین ملک عارف کی ہدایت کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں محکمہ سینٹیشن کے ساتھ تمام متعلقہ محکمہ اپنی فرائض کی انجام دیہی میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں ندی نالوں اور خصوصاچاکنگ پوائنٹس پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے دوران برسات عوام کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس پر پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جا رہے

میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن سید زین علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مومن آباد ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ ہے افسران و عملے کی چھٹیاں معطل ہیں اور رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ تمام ضروری سازوسامان چوبیس گھنٹے فعال ہیں ندی نالوں اور چاکنگ پوائنٹس کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ ڈی واٹرنگ پمپس کے ذریعہ سڑکوں اور شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں