سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ

سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ کردیا گیا

کراچی: سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق میں 200 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن آج طاقتور طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے اور طوفان بارشیں برسانے والا سسٹم شمالی مشرقی بحریہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمند میں 50 سے 60 میٹر اور کبھی 70 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہی ہے،اس لئے سندھ کے ماہی گیر 31 اگست تک سمندر میں نہ جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں