گلشن اقبال ٹاؤن کو نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کا ہرا بھرا ٹاؤن بنائیں گے:چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد

کراچی: ۔چئیرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواداحمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو ان کو ان کے گھر کی دہلیز کے قریب پارکس کو درست کرکےتفریحی سہولیات میسر کررہے ہیں  ، پارکوں کی بحالی اور شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال ٹاؤن پارکس کمیٹی کے ممبرز اور یوسی کے نمائندگان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پارکس کمیٹی کے چیئرمین آصف عبدالکریم نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شجرکاری مہم کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں  الحمدللہ  لوگ  جوق در جوق اس میں شامل ہورہے ہیں ، پارکوں کی بحالی کے حوالےسے بھی اقدامات جاری ہیں جس میں سے اب تک 14 پارکس بحال ہوچکے ہیں جس میں 6  اجڑے ہوئے پارکوں کو بھی  بحال کیا گیا ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ تدریسی مراکز  کے طلبا و طالبات کو اس مہم میں شامل کرنے اور انہیں اونرشپ دینے سے اس مہم کا دائرہ کار وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے ، جس کام میں نوجوان ساتھ ہوتے ہیں وہ کامیاب ہوتاجاتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہریالی کے انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے مفید ہے ، اس حوالےسے محکمہ پارکس اس کام کو دینی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے۔

چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال کی اہم شاہراہوں کی گرین بیلٹس کو جاذب نظر بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن کے حوالےسے بھی اقدامات کئے جائیں جبکہ اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے ،ہماری کوشش ہے کہ اپنے دور میں گلشن اقبال ٹاؤن کو ہریالی کے لحاظ سے نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کا ہرا بھرا ٹاؤن بنائیں جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں.

اس موقع پر ان کے ہمراہ  ڈائریکٹر پارکس غلام رسول و دیگر افسران کے علاوہ یوسیز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں