پی ٹی آئی کا جلسہ:اسلام آباد میں ریڈزون سیل،اسکولز میں تعطیل

سلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈزون سیل کردیا اور دوسرے شہروں سے آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈزون سیل کرتے ہوئے سرکاری و نجی اسکولز میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈزون سیل کردیا اور دوسرے شہروں سے آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکولز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آج اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ پی ٹی آئی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میٹرو سروس بھی بند رکھ کر سکیورٹی اضافہ کردیا گیا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں