ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے: محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت امن و امان کا جائزہ الینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہر اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تاھ کہ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے
ان کا کہنا تاھ کہ احتجاج سے عوام کے روز مرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے،عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تاھ کہ عوام کے جان و مال کے لئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنایاجائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
