پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کو زیلی ونگ کا درجہ پر قیادت کے مشکور ہیں:رہنما
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، فریال تالپور، صوبائی صدر سندھ ثنار کھوڑو،جنرل سیکرٹری وقار مہدی، صدر کراچی ڈویژن سعید غنی، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، اور تمام اعلیٰ قیادت کے ممبران کی جانب سے پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کو زیلی ونگ کا درجہ دینے پر ممنون و مشکور ہیں.
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر جناب نثار کھوڑو سے پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کی مرکزی صدر قیوم خان مروت کی قیادت میں ملاقات۔
ملاقات میں پیرا میڈیکل اسٹاف کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار و گلدستہ پیش کیئے۔پیرا میڈیکل اسٹاف کی چونتیس سالہ جہدوجہد کا ثمر دینے پر شکریہ ادا کیا. جس پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے پارٹی کے مشن کو لے کر چلنا ہے
اس موقع پرمرکزی سیکرٹری اطلاعات حنیف اعوان صوبائی صدر سندھ سندھ اسد اللہ سامٹیو ، سیکریٹری انفارمیشن امیر علی دیناری ، نائب صدر اسمہ مہر ، صدر کراچی ڈویژن حضرت کلام خان ، سیکریٹری جنرل لال جان بلوچ ، سیکریٹری انفارمیشن محمد نوید انور ، سرائے خان گاڈھی ، بھی موجود تھے.
