پانچ روزہ جشن آزادی فلاور شو میں ایم پی اے فرحان فاروق کا دورہ

 

گلبرگ ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے میں اپنا عملی کردار ادا کر رہے ہیں:نصرت اللہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے زیر اہتمام پانچ روزہ جشن آزادی فلاور شو کی نمائش میں منتخب ایم پی اے فرحان فاروق کا دورہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف نے نمائش کے دوران ، پھولوں اور پودوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا

اس موقع پر جشن آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فرحان فاروق نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے پھولوں کی نمائش احسن اقدام ہے جہاں لوگ معاشی مسائل سے دوچار ہیں ان حالات میں لوگوں کے چہروں پہ خوشیاں نظر آرہی ہیں فیملیز خوشی کا اظہار کر رہی ہیں ان کا سہرا ان تمام لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے ان کاموں میں اپنا حصہ ادا کیا اور ڈائریکٹر باغات اور ان کا عملہ خراج تحسین کا مستحق ہے کیونکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کا 50 ہزار پودے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے انشاء اللہ ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جا سکے گا

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ شہری حلقوں میں محکمہ باغات و انتظامیہ گلبرگ ٹاؤن کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے انہوں نے پھولوں کی نمائش کو خوش آئندہ قرار دیا جہاں شہری اپنی فیملیز کے ساتھ آئے ہوئے ہیں پارک شہریوں کے لیے سستی تفریح کا واحد ذریعہ ہوتے ہیں

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم اس سے قبل گزشتہ سال بھی تین پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا تھا اس کے ساتھ ہم 16 پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد افتتاح کر چکے ہیں اور مزید پارکوں پر کام جاری ہے جن کا عنقریب افتتاح کیا جائے گلبرگ ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے میں اپنا عملی کردار ادا کر رہے ہیں اس کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولت سہولتیں بھی میسر کر رہے ہیں جو کہ ہماری اولین ترجیح ہے

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جاوید وہ دیگر بلدیاتی افسران یوسی چیئرمین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں