اولمپین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے نام نیو کراچی ٹاؤن میں اسپورٹس کمپلکس اینڈ پارک کا قیام

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے شجر کاری مہم کے تحت اولمپین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اسپورٹس کمپلکس میں پودے بھی لگائے

کراچی: جشن آزادی کے موقع پرنیو کراچی ٹاؤن سیکٹر 11-I  میں اسپورٹس کمپلکس و پارک کا افتتاح۔منتخب نمائندوں کا کھیلوں کے فروغ کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے لئے بہترین اقدام،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے اسپورٹس کمپلکس میں معیاری اور جدید سہولیات مہیا کی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی میں اولمپین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے نام اسپورٹس کمپلکس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،چیئرمین پارک کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن عمران فقیر،کو آرڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اولمپین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جو ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے نا مناسب وسائل کے باوجود سخت محنت اور لگن کے ساتھ اولمپکس کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کے وقار کو بلند کیاجس سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا آج ہم اس اسپورٹس کمپلکس کو ہونہار نوجوان اولمپین ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے جدید سہولیات مہیاء کی جارہی ہیں مگر افسوس کہ ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ ہمارے ملک میں کھیلوں کی فروغ کے کئے بہتر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں لیکن اُنہیں کھیلوں کی مناسب سہولیات حاصل نہیں ہیں۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بہترکھیل کے میدان تک نہیں ہیں جب منتخب نمائندوں نے ذمہ داریاں سمبھالیں تو نیو کراچی ٹاؤن کے پارکس و پلے گراؤنڈز ویران اور اجڑے پڑے تھے۔جہاں منشیات کے عادی لوگوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے ہماری شروع دن سے کوشش ہے کہ ان پارکس و پلے گراؤنڈز کو پھر سے آباد کیا جائے اور الحمد اللہ آج تک نیو کراچی ٹاؤن کے 10  پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد بحال کرچکے ہیں جن میں ضلع وسطی کا پہلاجدید واٹر پارک بھی شامل ہے جہاں بچوں کو صحت مند ماحول کے ساتھ تیراکی کی سہولیات بھی مہیا کی گئیں ہیں۔

نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اولمپین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اسپورٹس کمپلکس سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی میں میں قائم نوجوان کھلاڑی جدید تقاضوں سے آراستہ کرکٹ،فٹبال،ہاکی اور سول فٹ کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے جبکہ اس اسپورٹس کمپلکس میں  فیملیز کے لئے تفریحی مواقع بھی موجود ہیں جہاں نوجوان،بچے اور خواتین ان سہولیات سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

بعد ازاں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے شجر کاری مہم کے تحت اولمپین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اسپورٹس کمپلکس میں پودے بھی لگائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں