جشن آزادی کے موقع پر اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو ہرے بھرے ٹاؤن کا تحفہ

کراچی: جشن آزادی کے موقع پر اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو ہرے بھرے ٹاؤن کا تحفہ۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون ایل میں قائم پارک میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگایا۔اس موقع پرپارک کمیٹی نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین عمران فقیر، ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات جاوید جمال و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو ہرا بھرا کرنے لئے لئے نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے۔شجر کاری مہم کے زریعے نیو کراچی ٹاؤن کی گرین بیلٹس کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔،نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم کے زریعے تقریباً  3000 پودے لگائے جاچکے ہیں اور اس شجر کاری مہم میں  5000 پودے لگانے کا ٹارگیٹ ہے، شجر کاری مہم سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور عوام کو خوشگوار اور صحت مند ماحول میئسر آئے گا۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر اپنے علاقوں میں یادگاری پودے لگائیں اور وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کریں،نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے جاری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔عوام شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کا خیال رکھیں اور اُن کی دیکھ بھال کریں کیونکہ یہ پودے جب تناور درخت بن جائیں گے تو ماحول کو صاف ستھراء کرنے کے ساتھ سایہ فراہم کریں گے اور نیو کراچی ٹاؤن کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

واضح رہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں شجر کاری مہم کے زریعے ہرا بھرا کیا جارہا ہے جبکہ اجڑے پارکوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد مرحلہ وار عوام کے حوالے کیا جارہا ہے جبکہ پلے گراؤنڈز کو بھی بحال کیا جارہا ہے تاکہ نوجوان اور بچوں میں منفی سرگرمیوں کے بجائے صحت منداور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں