تمام امور پر حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں: وزیراعظم

 

ملکی مسائل کے حل کے لیے صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سپھ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جتنا تعاون آج حکومت اور آئینی ادارون کے درمیان ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔

اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سپھ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں،تمام امور پر سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج سنگین معاشی حالات ہیں جن کا ذکر سپہ سالار نے بھی کیا ہے، حافظ قرآن سپہ سالار کی جامع گفتگو ہمارے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شہداء کی بے حرمتی کی جارہی ہے،9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ جو پاکستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس لبادے میں دشمنی کررہے ہیں ان کو پہچاننا ہوگا،علماء پر ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ معاشرے میں تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں