کراچی: اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ندا سمن ضلع کیماڑی نے کہا ہیکہ پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے اعتماد کے ساتھ بھرپور اقدامات کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین مورڈومیربحر علی اکبر کے ہمراہ پانچ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مورڈومیربحر کے تمام علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے، تمام گلی محلوں میں رہائش پذیر فیملیز کو اس بات پر تیار کریں کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں پولیو ویکسین سے ہی ہم اپنی آنے والی نسل کو معذوری سے بچا یاجا سکتے ہیں اور جلد ہی پولیو فری پاکستان بنا سکتے ہیں لہذا کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین پینے سے نہ رہے آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ تمام بچوں کو اس مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں
اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ندا سمن کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ عوام کو آگاہی فراہم کریں اور اس مہلک بیماری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے روشناس کروائیں۔
پولیو مہم کےاجلاس میں مورڈومیربحر کے یو سی چیئرمین وائس چیئرمین،اراکین کونسل، مختیارکار، پولیو ویکسین کے مورڈومیربحر میں تعینات تمام افسران اورڈاکٹرز ،پیرا میڈ یکل اسٹاف کے علاوہ اہلکار بھی موجود تھے۔

