ٹرمپ کا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ لڑنے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ لڑنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ایسا دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں جو مستقبل میں کسی کمزور امریکی صدر کے اقتدار میں آنے کے باوجود برقرار رہے۔ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے تک امریکی فوجی ایران میں موجود رہیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا میں کوئی کمزور صدر برسراقتدار آجائے تو بھی ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ختم نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے بقول وہ ایسا سمجھوتا چاہتے ہیں جو آنے والی امریکی حکومتوں کے لیے بھی قابلِ عمل رہے۔امریکی فوجی اس وقت تک ایران میں موجود رہیں گے جب تک ایسا معاہدہ حاصل نہیں ہوجاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کسی نہ کسی طریقے سے ہم اس معاملے کو مکمل طور پر ختم کردیں گے۔‘‘

انٹرویو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی صورت حال اچھی نہیں اور اس کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کی قیادت، بحری جہاز اور طیارے ختم ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنا غلطی تھی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی غلطی نہیں تھی، بلکہ اس عرصے کے دوران امریکا کو ایران کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔ اس عمل سے امریکا کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ ایران پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا تو وہ ایسا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ اس جنگ کے سیاسی اثرات مرتب ہوئے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ قومی فیصلے سیاسی مفادات کو سامنے رکھ کر نہیں کیے جاتے۔

ان سے پوچھا گیا کہ اگر جنگ کا فیصلہ دوبارہ کرنا پڑے تو کیا وہ پھر بھی یہی راستہ اختیار کریں گے؟ اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ وہ یقیناً دوبارہ ایسا ہی کریں گے۔ایران کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے حصول یا تیاری کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایران ’’گیسوں اور حیاتیاتی ہتھیاروں‘‘ پر غور کر رہا ہے، تاہم اپنے اس الزام کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں