موسمیاتی تبدیلی سندھ کے لیے صرف ماحولیاتی نہیں بلکہ ترقی کا بنیادی مسئلہ ہے:وزیراعلیٰ سندھ
ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کی زندگیوں میں دیرپا اور مثبت بہتری لانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس
اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ماحولیات فیصل عقیلی، سیکریٹری توانائی شہاب انصاری، سی ای او سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیزخالد شیخ، چیف کنزرویٹر ریاض وگن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سوئیپ عثمان معظم اور اسپیشل سیکریٹری توانائی اسلم سومرو شریک
وزیراعلیٰ سندھ کا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جاری منصوبوں اور مستقبل کی ترجیحات کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ کا مستقبل کے موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے پر زور
سندھ حکومت کا مینگرووز کے جنگلات کی بحالی اور ساحلی علاقوں کے قدرتی تحفظ کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے، آبپاشی کی کارکردگی بہتر بنانے اور آبی وسائل کے مؤثر استعمال پر زور
وزیراعلیٰ سندھ کی موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ اور پائیدار ترقی کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا
سید مراد علی شاہ نے کاہ کہ موسمیاتی تبدیلی سندھ کے لیے صرف ماحولیاتی نہیں بلکہ ترقی کا بنیادی مسئلہ ہے، ہمیں سیلاب، خشک سالی، پانی کی قلت اور ساحلی کٹاؤ جیسے خطرات کے متاثر ہونے کے خدشات رہتے ہیں۔ عوام کی جان و مال، ذرائع معاش اور آبی وسائل کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے بچاؤ، پانی کے تحفظ اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کا سیلاب سے بچاؤ، مکانات کی تعمیرِ نو، آبپاشی کے نظام میں بہتری اور ساحلی علاقوں کے تحفظ کا جائزہ
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں موسمیاتی تبدیلی صوبائی ترقیاتی ایجنڈے کی اہم ترجیح رہے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی متعلقہ محکموں کو ترجیحی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت
سندھ کے 23 اضلاع میں 552 میل طویل نہروں کی بحالی مکمل کی گئی ہے، اجلاس میں بریفنگ
نہروں کی بحالی سے 884 کیوسک پانی کی بچت ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
سندھ میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے 207 چھوٹے ڈیم تعمیر کیے گئے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ کی آبپاشی نظام بہتر بنانے اور نکاسی آب کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد مکمل کریں اور آبی وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا ڈیلٹا بلیو کاربن منصوبے کے تحت ایک لاکھ 26 ہزار ہیکٹر رقبے پر مینگرووز کے جنگلات بحالی کا جائزہ
وزیراعلیٰ سندھ کا انڈس ڈیلٹا کے تحفظ اور ساحلی کٹاؤ روکنے کے لیے قدرتی حفاظتی نظام مضبوط بنانے پر زور
سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبے کے تحت ٹھٹو، سجاول اور بدین کے 5 لاکھ سے زائد افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا
ساحلی آبادیوں کے تحفظ اور ان کے ذرائع معاش کو محفوظ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا ہوا سے 2 ہزار 360 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کا جائزہ
کم آمدنی والے اور آف گرڈ 2 لاکھ 75 ہزار گھرانوں کے لیے شمسی توانائی کے منصوبے زیرِ غور
قابلِ تجدید توانائی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
شمسی توانائی سے چلنے والے آبپاشی نظام اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زراعت کو فروغ دیا جائے گا، بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ کا کچرے سے صاف توانائی پیدا کرنے کے امکانات کا بھی اجلاس میں جائزہ
اجلاس میں اسٹار واش پروگرام پر وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ54 کروڑ ڈالر کا اسٹار واش پروگرام، سیلاب متاثرہ دیہات میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسٹار واش پروگرام کے پہلے مرحلے میں 12 سے 15 لاکھ افراد کو سہولیات فراہم کرنے کا ہدف ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی بین الاقوامی ترقیاتی اداروں اور نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک بڑھانے کی ہدایت
سید مراد علی شاہ نے کاہ کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمتِ عملی میں مقامی آبادیوں کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کی زندگیوں میں دیرپا اور مثبت بہتری لانا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی پانی کی قلت، سیلاب اور ساحلی علاقوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات کی ہدایت
