ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نواز

ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جہاں روز احتجاج اور توڑ پھوڑ ہورہی ہو،، محنت کش کیسے کام کرے؟ سرمایہ کاری لانے کے لیے سب سے پہلے ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی، پنجاب میں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے، رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جارہا ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ترجیح ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا حصہ نمایاں ہے، پنجاب میں 25، 25 سال پرانے قبضے ختم کرائے، تجاوزات ختم کرکے بازاروں کو کشادہ کیا گیا، صنعت سمیت ہر شعبہ تبدیلی سے گزر رہا ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں