وزیراعظم نے پیٹرولیم لیوی پر 10 دن مانگے ہیں،لانگ مارچ نومبر میں ہوگا:حافظ نعیم

وزیراعظم نے پیٹرولیم لیوی پر 10 دن مانگے ہیں،لانگ مارچ نومبر میں ہوگا:حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا اور اب ہم اسے ملتوی نہیں کریں گے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اسلام آباد مارچ سے ہم دست بردار نہیں ہوئے اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پھر نومبر کے وسط میں دارالحکومت کی جانب مارچ ہوگا۔حکومت پیٹرولیم لیوی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی بات کررہی ہے جبکہ ہم پیٹرولیم پر عائد لیوی کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں جس سے حکومت ماہانہ 150 ارب روپے کما رہی ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا موقف واضح اور دوٹوک ہے کہ لیوی ختم ہونی چاہیے، لیوی کا خاتمہ ہوگا تو جماعت اسلامی سے جو ممکن ہو سکا کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں 7 سے 10 دن مزید دے دیں جبکہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ہم نے طویل دھرنے دیے، آج کی ملاقات میں اپنے مطالبات کو وزیراعظم کے سامنے رکھے اور واضح کردیا کہ ہماری نظر میں پیٹرولیم لیوی بھتہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں