کراچی:تیسرے "ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026″کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل،غیر ملکی فنکاروں کی آمد شروع

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام منعقد تیسرے "ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026″کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل،غیر ملکی فنکاروں کی آمد شروع

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جبکہ بین الاقوامی فنکاروں اور مندوبین کی کراچی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

فیسٹیول کی تشہیر کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں پر بل بورڈز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ 29 اکتوبر سے 22 نومبر تک جاری رہنے والے 25 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں دنیا کے 150 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد بین الاقوامی اور 500 سے زائد پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

فیسٹیول کے دوران موسیقی، تھیٹر، رقص، فلم، فائن آرٹس اور دیگر فنون پر مشتمل مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے، جن میں دنیا بھر کی متنوع ثقافتوں اور روایات کی عکاسی کی جائے گی۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا بنیادی مقصد مختلف ممالک کی ثقافتوں، روایات اور فنون کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متعارف کرانا، ثقافتی روابط کو فروغ دینا اور پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں