راجن پور میں مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 32 مسافر زخمی

راجن پور میں مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 32 مسافر زخمی

راجن پور: انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی

مسافر بس سے 9 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راجن پور کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں