سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ، 2026′ کا مسودہ کابینہ اجلاس میں پیش

سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ، 2026′ کا مسودہ ہ کابینہ اجلاس میں پیش

سندھ کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر حکام شریک

سندھ کابینہ اجلاس میں پالیسی، حکومتی امور، عدالتی، تعلیمی، صحت، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کے منٹس کی منظوری دیدی۔بورڈ آف ریونیو نے کابینہ میں ‘سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ، 2026’ کا مسودہ ہ پیش کیا

نئے قانون کا مقصد سرکاری اراضی کے شفاف الاٹمنٹ اور استعمال کے لیے ایک جدید قانونی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے۔تجویز کردہ قانون کا مقصد ایک صدی پرانے ’کالونائزیشن اینڈ ڈسپوزل آف گورنمنٹ لینڈز ایکٹ، 1912‘ کی جگہ نیا قانون لانا ہے۔نئے قانون کے تحت مارکیٹ پر مبنی قیمتوں کے تعین، شفاف نیلامی کے طریقہ کار، نفاذ کی سخت دفعات شامل ہیں۔

مجوزہ قانوں میں شکایات کے ازالے کے نظام اور صنعتی، رہائشی، تجارتی، زرعی، عوامی مقاصد اور سہولیات کے لیے مختص اراضی کے واضح زمروں کا تعارف کرایا جائے گا

وزیراعلیٰ سندھ بورڈ آف ریونیو کو مجوزہ قانون کی نقول کابینہ کے تمام ارکان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔کابینہ ارکان مجوزہ سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ 2026 کا جائزہ لیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ ارکان کو مجوزہ قانون پر اپنی آراء اور تجاویز 10 دن میں جمع کرانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے کاہ کہ مجوزہ سندھ گورنمنٹ لینڈز مینجمنٹ ایکٹ 2026 پر آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں