صدر ٹاؤن کونسل اجلاس میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ اور مسجد کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرنے کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور
کراچی:چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد کی صدارت میں صدر ٹاؤن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیااس موقع پر میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح، وائس چیئرمینز، اراکین کونسل اور محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے.
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے کونسل کے اجلاس میں برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ کے قیام اورمحمد بن قاسم روڈ پر واقع صدر ٹاؤن کے دفترمیں جسے از سر نو تعمیر کیا جارہا ہے جس میں مسجد کی تعمیر کے لیے ایس ایم ایس فاؤنڈڈیشن کی جانب سے جو کہ پاکستان میں مساجد کی تعمیر و ترقی پر کام کر رہی ہیں فاؤنڈیشن کی جانب سے مسجد تعمیر کرنے کی درخواست پر جگہ فراہم کرنے سے متعلق اہم قراردادیں پیش کی گئیں، جنہیں ارکانِ کونسل نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔جبکہ برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے قیام کی قرارداد پچھلے اجلاس میں پیش کی گئی تھی جس کے بعد چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی.
کمیٹی میں صدر ٹاؤن کے وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا،ممبر کونسل منیر گدی اور محترمہ عائشہ رشید شامل تھیں اس کمیٹی نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کو پیش کی جس کی سفارشات کی روشنی میں فوڈ اسٹریٹ کے قیام کی قرارداد آج کے اجلاس میں پیش کی گئی جسے اراکین کونسل نے متفقہ طور پر منظور کرلیا
اجلاس میں SMS فاؤنڈیشن کی جانب سے مسجد کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرنے کی درخواست بھی پیش کی گئی فاؤنڈیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد بن قاسم روڈ برنس روڈ میں میں واقع صدر ٹاؤن کا دفتر موجود ہے جسے از سر نو تعمیر کیا جارہا ہے جہاں دفتر کے ملازمین اور علاقے کے مکینوں کے لیے نماز کی ادائیگی کی غرض سے مسجد کی ضرورت ہے درخواست پر غور کرتے ہوئے ارکانِ کونسل نے صدر ٹاؤن کے دفتر کی حدود میں مسجد کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔
چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ برنس روڈ کراچی کی تاریخی شناخت اور معروف فوڈ پوائنٹ ہے، اسے منظم فوڈ اسٹریٹ کی شکل دینے سے علاقے کی خوبصورتی اور شہریوں کو سہولیات میں اضافہ ہوگا، جبکہ مسجد کی تعمیر کے لیے بھی ضابطے کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح نے کہا کہ کونسل کی متفقہ منظوری کے بعد دونوں معاملات میں متعلقہ محکموں کے ذریعے قواعد و ضوابط کے مطابق آئندہ کی کارروائی مکمل کی جائے گی، تاکہ عوامی سہولت کے ان منصوبوں کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔
