گڈاپ ٹاؤن کی یوسی مراد میمن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کی خصوصی ہدایت، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ کے احکامات پر یوسی مراد میمن گڈاپ ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن سمیر بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ گڈاپ ریاض حمید بلوچ کی نگرانی میں انسدادِ تجاوزات ٹیم نے مختلف مقامات پر گور نمنٹ کی پراپرٹی پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی رکاوٹون کوہٹا یا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوامی راستوں، سڑکوں،پارکس اور سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی، تجاوزات اور رکاوٹوں کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی رکاوٹون کوہٹا نے کے میشن پر گامزن ہیں اورشہریوں کو بہتر اور کشادہ راستے فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رکھی جائے گی، سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے متعلقہ افسران اور عملہ متحرک ہے۔انتظامیہ کے مطابق یوسی مراد میمن سمیت گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا.
