جڑواں شہروں میں صبح سویرے سے موسلادھار بارش

جڑواں شہروں میں صبح سویرے سے موسلادھار بارش

راولپنڈی/ اسلام آباد: جڑواں شہروں میں صبح سویرے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم میں تبدیلی اور سردی کی آمد کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، واسا، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے

نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے لیے عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر واسا میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام فیلڈ افسران اور عملے کو متحرک کردیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان کے مطابق نالہ لئی اور بڑے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، جبکہ حساس مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس اور ضروری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث نگرانی جاری ہے، جبکہ نیو کٹاریاں اور گوالمنڈی کے مقامات پر پانی کی سطح 10 فٹ تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے باعث پھسلن اور حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے، شہری شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں