بلوچستان اور پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،جہاں ضلع چاغی کےعلاقے نوکچہ میں سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےنوکچہ میں خالی واٹر باوزرکو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسزنے فوری اورمؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد این40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
