چیئرمین بلاول بھٹو لیاری کو مثالی علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں:ناصر شاہ

چیئرمین بلاول بھٹو لیاری کو مثالی علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں:ناصر شاہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ کی زیر صدارت لیاری ٹرانفارمیشن پلان کی رفتار کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، پرسنل سیکریٹری چیئرمین بلاول بھٹو جنید احمد جیدی ایم پی اے یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم۔سنگھار، ٹائون چیئرمین لیاری خلیم ھوت، پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرک سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری سمیت دیگر افسران بھی شریک

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگست 2027 میں لیاری ٹرانفارمیشن پروجیکٹ کے فیز ون کو مکمل کیا جائے گا۔لیاری میں فراہمی آب اور سیوریج کے ناجائز کنکشن کے حوالے سے اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے۔لیاری میں غیر قانونی تعمیرات اور کنکشن کی سختی سے روک تھام کی جائے۔لیاری ٹرانفارمیشن پروجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کاہ کہ اداروں کی مشترکہ حکمت عملی اور مشاورت سے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔پانی اور سیوریج کی لائنوں کے حوالے سے پرقجیکٹ کے درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔پروجیکٹ کی رفتار بڑھانے اور جائزہ لینے کے لئے تمام متعلقین کا ہر 15 روز کے بعد اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لیاری پروجیکٹ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔لیاری ٹائون میں اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعنیات کیا جائے۔ پروجیکٹ کی سست روی اور غفلت کے مرتکب تمام متلعقہ افسران کو فوری فارغ کیا جائے۔چیئرمین بلاول بھٹو لیاری کو مثالی علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر لیاری کو صوبی سندھ کا رول ماڈل ٹائون بنایا جائے گا۔ منتخب نمائندوں کی شکایت پر ایس بی سی اے لیاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں