کوہاٹ حملے کے 20 گھنٹے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ حملے کے 20 گھنٹے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گزشتہ روز پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے بعد سرچ اینڈ کلیئرنس اپریشن مکمل کرلیا گیا۔

سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے 20 گھنٹے بعد  اپریشن مکمل کرلیا،  سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد پولیس لائنز مسجد میں گھسنے والے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

حکام کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کل 8 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی ٹیمز اور سیکورٹی فورسز نے عمارات کے اہم حصوں کو کلئیر کروا لیا۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن کی براہ راست نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نےکی  جب کہ پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں