ٹرمپ کا ڈنمارک اور گرین لینڈ سے معاہدے کا اعلان
امریکا گرین لینڈ کے موزوں علاقوں میں بڑی فوجی موجودگی قائم کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کرے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے امریکا کو گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر ضروریات پر مستقل کنٹرول حاصل ہوگا۔
ٹروتھ سوشل پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا کو گرین لینڈ اور اپنی سیکیورٹی کے تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔
ٹرمپ کے مطابق کسی بھی مخالف ملک کو امریکا کی واضح تحریری منظوری کے بغیر گرین لینڈ میں فوجی اڈہ قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔امریکا گرین لینڈ کے موزوں علاقوں میں بڑی فوجی موجودگی قائم کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کرے گا اور اس حوالے سے گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
