محسن نقوی کا قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو  انکی عظیم  جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت

محسن نقوی کا قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو  انکی عظیم  جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد آزادی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔قائدِاعظم کی بے مثال قیادت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔قائد کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا امتزاج تھا جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم اقلیتوں کے حقوق کے بہت بڑے علمبردار تھے اور ریاست کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔ ایمان، اتحاد، تنظیم، یہی جناحؒ کی اصل امانت ہیں اور یہی پاکستان کی روح ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی قائدِاعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں