جام کمال خان کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے ملاقات
جام کمال خان کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے ملاقات کی، جس میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ خدمات، مالیات، ہوا بازی اور بزنس ٹو بزنس روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا.
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، جبکہ کیتھے پیسیفک کی پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ بہتر فضائی روابط سے تجارت، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، اس موقع پر دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی۔
