ایران قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو وائرل کردی

ایران قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو وائرل کردی

ایرانی پاسداران انقلاب نے بغیر پائلٹ والی آبدوز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔پاسداران انقلاب نے قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی ویڈیو جاری کردی

امریکا کی جانب سے اپنی آبدوز پکڑے جانے سے انکار پر ایرانی پاسداران انقلاب نے ویڈیو جاری کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کی آبدوز کو آبنائے ہرمز سے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ آبدوز بغیر پائلٹ سے چلنے والی تھی اور جاسوسی کے لیے آبنائے ہرمز میں چھوڑی گئی تھی۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر گرفت اب بھی مضبوط ہے اور کسی کو بغیر اجازت گزرنے نہیں دیا جائے گا۔

امریکی آبدوز کو قبضے میں لینے کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب کے اہلکار اسے اپنے ساتھ لے گئے جہاں مکمل تلاشی لی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں