صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے:مولانا فضل الرحمان

صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے:مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے، ملک میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے ایسے میں تقسیم کی بات نہیں ہونی چاہیے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور خاص طور پر نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے، آئین کہتا ہے این ایف میں اضافہ ہوسکتا ہے کمی نہیں ہو سکتی۔جب گھر میں آگ لگی ہو تب تقسیم کی بات نہیں ہونی چاہیے، ملکی امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے، 3 صوبوں سے حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔وفاق صوبوں کی معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد ابھی پارلیمان میں ہے لہٰذا اس کو سیاسی اتحاد نہیں کہ سکتے، ابھی اتحاد صرف پارلیمان کی حد تک ہے گراؤنڈ لیول پر نہیں ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں