ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یومِ دفاع پر ملک بھر کی مساجد میں فجر کی نماز کے بعد 6 ستمبر کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔

پاکستانی قوم کے لیے 6 ستمبر بہادری، اتحاد، عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کی علامت ہے۔
6 ستمبر 1965ء کی جنگ قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے٫ جب پاک افواج نے پوری قوم کی حمایت سے دشمن کے عزائم ناکام بناتے ہوئے جرات و شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔

یومِ دفاع و شہداء ارضِ پاک کی سرحدوں کے بے باک محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔قوم اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اٹھنے والی ہر ناپاک نظر اور سازش کے سامنے پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں