شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس،عوامی سفری سہولیات میں مزید توسیع کا فیصلہ
کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس، عوامی سفری سہولیات میں مزید توسیع کا فیصلہ
اجلاس میں پیپلز بس سروس کی توسیع، ڈبل ڈیکر بسز، ای وی ٹیکسی سروس، پنک اسکوٹیز اور بی آر ٹی منصوبوں پر پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بہزاد میمن اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صوبے میں پیپلز بس سروس کے جاری آپریشنز اور مختلف شہروں میں سروس کی توسیع سے متعلق بریفنگ دی گئی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ قمبر شہدادکوٹ تا لاڑکانہ روٹ پر پیپلز بس سروس جلد شروع کی جا رہی ہے، بسیں لاڑکانہ پہنچ چکی ہیں، ڈبل ڈیکر بسوں کی آمد اور آپریشنل معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں ای وی ٹیکسی سروس کے آپریشنل ماڈل اور سروس کے آغاز کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو
نئے روٹس پر بس سروس کے آغاز کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں، شرجیل انعام میمن کی ہدایت
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزبس سروس کا دائرہ کار بڑھانے کا مقصد کے عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے،5 ستمبر کو میرپورخاص میں پنک اسکوٹیز تقسیم کرنے جا رہے ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانے اور ضروری سرگرمیوں تک آسان رسائی کے لیے پنک اسکوٹیز پروگرام انقلابی قدم ہے۔
