ایران کے خلاف میرا جنگ کا فیصلہ درست تھا:ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔ ایران کے خلاف میرا جنگ کا فیصلہ درست تھا۔
ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا اور امریکا اس جنگ میں اپنی برتری ثابت کرچکا ہے۔
انہوں نے یوکرین جنگ ختم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر کہا کہ اگر اے آئی انسانیت کے خلاف گئی تو اسے روکنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ موجود ہوگا۔
