حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرول کی قیمت کم کرنے پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
لاہور: جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول کے خلاف ہڑتال کے بعد حکومتی ٹیم نے منصورہ پہنچ کر بات چیت کی
حکومت ٹیم سے وفاقی وزیر احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اور دیر رہنماؤں سے ملاقات کی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش ہے تو ہم جماعت اسلامی سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں اور اس حوالے سے کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہم اشو پر بات چیت کرنے پر حکومتی ٹیم کے شکرگزار ہیں، ہم عوامی مسائل حل کرنے کے کلئے احتجاج کررہے ہیں، امید ہے کہ کمیٹی جلد بنائی جائے گی اور مسائل حل کے لئے حکومت سنجیدہ ہوگی۔
