طلبہ تعلیم پر توجہ دیں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے سے دور رہیں: سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف صوبوں کی جامعات میں اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے منتخب بلوچستان کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، گورننس اور دیگر امور پر تفصیلی سوال و جواب ہوا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرٹ پر منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات میں اکثریت غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔ جو حکومت کی تعلیمی ترجیحات کا ثبوت ہے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور تعلیم پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست مخالف پروپیگنڈے سے دور رہیں اور جہاں جائیں پاکستانیت کا پرچار کریں، کیونکہ وہ بلوچستان کے سفیر ہیں۔
