کراچی کے اہم روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا:ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا شاہراہِ بھٹو، کورنگی کاز وے بریج اور کورنگی نمبر 5 فلائی اوور کا دورہ
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر وسیم شمشاد اور دیگر افسران موجود تھے،وزیر بلدیات کو مختلف تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی
ناصر حسین شاہ کی شاہراہِ بھٹو کے اطراف سڑکوں کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
شاہراہِ بھٹو سے ڈی ایچ اے کو ملانے والے لوپ، عائشہ مسجد تک جانے والے روڈ کا بھی معائنہ کیا
کورنگی کاز وے بریج کے ترقیاتی کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا
وزیر بلدیات نے روڈ 12000 اور روڈ 13000 کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا،روڈ 20000 اور ملحقہ سروس روڈ کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا گیا
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو سے ملحقہ سڑکوں کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔ ڈی ایچ اے سے عائشہ مسجد تک شاہراہِ بھٹو کے لوپ کے ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، شاہراہِ بھٹو سے ڈی ایچ اے اور عائشہ مسجد تک رابطہ سڑک شہریوں کے لیے اہم سفری سہولت ہے۔کورنگی نمبر 5 فلائی اوور کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔کورنگی نمبر 5 فلائی اوور جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔فلائی اوور کی تکمیل سے کورنگی کے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔ کراچی کے اہم روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
