پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں:مریم نواز

پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں:مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے معیار تعلیم کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہا اور نواز شریف سکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو قابل تحسین قرار دیا۔

وفد نے فروغ تعلیم کے لئے بھرپورتعاون کی پیشکش کی۔

مریم نوا ز نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے محکمہ تعلیم پنجاب سے اشتراک کار کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔

نوازشریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ جس میں  ٹیچر ز کیلئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام، کیپسٹی بلڈنگ، ٹیچنگ گائیڈ و دیگر امور میں معاونت کی جائے گی ۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔  لوگ اب سرکاری سکول میں داخلوں کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں