’ایران مفاہمتی یادداشت توڑے یا نہ توڑے، مجھے کوئی پروا نہیں‘، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر عمل نہ کرنے کے اعلان کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی کوئی پروا نہیں۔
امریکی ٹی وی نیٹ ورک نیوز نیشن کو مختصر ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے ایران کے حالیہ اعلان کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ مجھے اس کی بالکل بھی پروا نہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کا محور ایران کے جوہری پروگرام کو محدود رکھنا ہے اور واشنگٹن اس معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ جون کے وسط میں ایک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق ہوا تھا۔
