پی آئی اے کیلیے 16 طیاروں کی خریداری میں پیشرفتمحکومت اور بوئنگ کمپنی کا جلد ڈیل کرنے پر اتفاق
پی آئی اے کیلیے 16 طیاروں کی خریداری میں پیشرفت، حکومت اور بوئنگ کمپنی کا جلد ڈیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے
واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے میں پیش رفت ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی آئی اے مینجمنٹ کے ہمراہ واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی
اس موقع پر پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔
ملاقات میں پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے بہترین آپشنز پر بات چیت ہوئی اور ملاقات میں بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے لیے تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔
پی آئی اے کیلیے 16 طیاروں کی خریداری میں پیشرفتمحکومت اور بوئنگ کمپنی کا جلد ڈیل کرنے پر اتفاق
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
