ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس، اہم ہدایت
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس
اجلاس میں ناصر حسین شاہ نے زوم پر شرکت کی
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹر ڈاکٹر وسیم شمشاد،اسپیشل سیکریٹری ٹیکنکل اظہر حسین شاہ،ڈاٸریکٹر میگا پروجیکٹ عبدالغنی شیخ،ایف ڈبلو او کے برگیڈیٸر عدنان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اپروڈ اور نان اپروڈ اسکیموں کا جاٸزہ لیا گیا
سید ناصر شاہ نے کہا کہ ایم 9 ابوالحسن اصفہانی روڈ کا بریج اپروڈ ہوچکا ہے، ہاکس بے واٸٹ جنکشن اسکیم بھی اپروڈ ہیں۔جن اسکیموں میں کوئی ایشوں نہیں ہے تمام فارملیٹی مکمل کی جاٸیں۔ملیر ہالٹ انڈر پاس جناح ایونیوں روڈ جو ایم 9 میں شامل ہے پی سی ون فوری اپروو کرائی جاٸیں۔ پی اینڈ ڈی سے رابط کر کے فوری پی سی ون منظور کرائی جائے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈیفنس کے انڈر پاس کے یوٹیلیٹی ایشوں دور کر کے کام شروع کیا جاۓ۔ان تمام اسکیموں کے لیے فنڈ موجود ہے ان اسکیموں میں جو بھی مساٸل ہیں فوری دور کر کے کام شروع کیا جاۓ۔
