منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز
منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے ساتھیوں کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
رپورٹ مطابق سٹی کورٹ میں ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں ملزمہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے ساتھیوں کوپیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ذاتی طورپرپیش ہوکر وضاحت کریں کہ ملزم کوپیش کیوں نہیں کیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیشی سے استثنا دیا تھا۔ دیگر ملزمان کوپیش نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مختلف اداروں سے رپورٹس نہیں ملیں۔ رپورٹس ملنے کے بعد چالان پیش کردیں گے۔
