بلوچستان: شعبان آپریشن میں فورسز کی تازہ کارروائیاں، 9 خارجی ہلاک
بلوچستان کے علاقے شعبان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے جس میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو ہوائی و زمینی ایکشنز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ شعبان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر88 خارجی مارے جاچکے ہیں۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا ۔
